Author Topic: ابیٹ آباد بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان کردیا  (Read 4597 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
ابیٹ آباد بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان کردیا

ابیٹ آباد(نمائندہ پاک سٹڈی عبد اللہ گل سے ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکشین ابیٹ آباد نے ایف اے / ایف ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا۔
24415 طلبا وطالبات نے امتحان میں شرکت کی تھی۔ جب کہ 13386 طلبا نے کامیابی حاصل کی ۔
113 طلبا نے اے ون گریڈ جب کہ 251 طلبا نے ای گریڈ حاصل کیا۔
مجموعی طور پر نتائج کا تناسب 54.84 فیصد رہا۔ چیرمین بورڈ ڈاکٹر حمایت اللہ نے پیر کو پاک سٹڈی کے نمائندہ کو بتایا کہ ہزارہ پبلک سکول اینڈ کالج ہری پور کے طالب علم محمد ریاض نے 946 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
جب کہ ٹیلی کام گزلر پبلک سکول اینڈ کالج ہری پور کی طالبہ زنیب فدا نے 943 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ابیٹ آباد پبلک سکول اینڈ کالج ابیٹ آباد کے طالب علم زین العابدین 939 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔
جب کہ جناج جامع پبلک سکول اینڈ کالج ہری پور کے طالب علم محمد حیات اور برائٹ وژن ماڈل کالج ہری پور کے طالب علم مصور زمان نے 936 نمبر لے کر چوتھی ،
پاکستان سکاوٹ کیڈٹ کالج بٹراسی مانسہرہ کے طالب علم عثمان غنی نے 935 نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔
ہزارہ پبلک سکول اینڈ کالج ہری پور کی طالبہ نایاب علی ، جناح جامع پبلک سکول اینڈ کالج کے طالب علم عبد الغفار اور احسان عزیز ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مانسہرہ کی طالبہ شہوانہ صدف نے 932 نمبر لے کر چھٹی پوزیشن حاصل کی ۔ قائد اعظم پبلک سکول اینڈ گرلز کالج کے ٹی ایس کی طالبہ سحرش شیر دل نے 930 نمبر لے کر ساتویں،
ابیٹ آباد پبلک سکول اینڈ کالج ابیٹ آباد کے طالب علم فہد علی خان 928 نمبر لے کر آٹھویں نمبر پر رہے ۔
گور نمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ایک کے طالب علم محمد ذیشان فیاض نے 927 نمبر لے کر نویں اور ابیٹ آباد پبلک سکول اینڈ کالج کے دو طلبا محمد عمیر خان اور عرفان حیدر نے 926 نمبر لے کر دسویں پوزیشن حاصل کی ۔