Author Topic: امریکہ میں غیر ملکی طالب علموں کی راہنمائی اور مدد کا ادارہ  (Read 2414 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

امریکہ میں غیر ملکی طالب علموں کی راہنمائی اور مدد کا ادارہ

امریکی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں ہر سال لاکھوں طالب علم داخلہ لیتےہیں۔  ان میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہوتی ہے۔ کسی امریکی یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرلینے کے بعد اکثر طالب علموں کے ذہنوں میں طرح طرح کے سوال اٹھتے ہیں کہ دیار غیر میں انہیں کن مراحل سے گذرنا پڑے گا۔  اگر انہیں کیمپس پر رہائش  نہ ملی تو پھر انہیں کہاں جانا ہوگا۔ اپنے مسائل کے حل کے لیے انہیں کس سے رابطہ کرنا ہوگا اور یہ کہ وہ جس یونیورسٹی میں جارہے ہیں وہاں کے موسمی حالات کیسے ہیں وغیرہ۔

ان اور اسی طرح کے دوسرے مسائل سے نمٹنے کے لیے امریکن یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سٹوڈنٹ اینڈ سکولر سروسز کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر صنم بکر کہتی ہیں کہ غیر ملکی طالب علموں کو کسی بھی مسئلے یا پریشانی کی صورت میں  اپنےکیمپس کے انٹرنیشنل سٹوڈنٹ آفس کے ساتھ رابطہ قائم کرنا چاہیے۔  کالج کا یہ دفتر بیرونی ملکوں سے آنے والے طالب عملوں کو نہ صرف ہر طرح کی معلومات فراہم کرتا ہے بلکہ مسائل سے نمٹنے کے لیے ان کی ہرممکن مدد کرتا ہے یا راہنمائی فراہم کرتا ہے۔
شکریہ واءس اف امریکہ