Author Topic: میٹرك كے بعد براہ راست روزگار ۔۔۔۔۔تعارف  (Read 6586 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
پاكستان میں ثانوی تعلیم كو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے جس كی بڑی وجہ تو یہ ہے كہ میٹرك كے بعد تعلیم كے مواقع نسبتاً مہنگے اور كم ہوجاتے ہیں نتیجہ كے طور نوجوانوں كی ایك بڑی تعداد میٹرك كے بعد روزگار تلاش كرنے كی كوششوں میں مصروف ہوجاتی ہے۔میٹرك كے بعد تعلیم و تربیت كا سلسلہ ختم كركے روزگار كے حصول كی كوشش اس لئے بھی كی جاتی ہے كہ ہمارے ہاں روزگار كے بہت سے مواقع كے لیے تعلیم كا معیار میٹرك ہے گویا اس حساب سے دیكھا جائے تو ہمارے ملك میں میٹرك كی تعلیم كی اہمیت واضح ہوجاتی ہے۔

جب حصول روزگار میں میٹرك تك تعلیم كو اس قدر اہمیت حاصل ہے تو پھر ضروری ہے كہ آپ میٹرك كی تعلیم سے اچھی طرح واقف ہوں ۔میٹرك ہمارے ہاں سكولوں ،ہائر سیكنڈری سكولوں اور بعض مخصوص تعلیمی اداروں مثلاًكیڈٹس كالجوں ،ماڈل كالجوں اور پبلك سكولوں وغیرہ میں كروایا جاتا ہے۔ہمارے یہاں میٹرك تك كے حصول تعلیم كے دو ذریعے ہیں كچھ مخصوص سكولوں ،كالجوں اور ماڈل تعلیمی اداروں میں میٹرك ذریعہ تعلیم انگریزی ہے یعنی صرف اردو لازمی كے علاوہ تمام مضامین انگریزی زبان میں پڑھائے جاتے ہیں ۔لیكن ملك میں زیادہ اكثریت مركزی اور صوبائی حكومت كے ایسے ہائی سكولوں اور ہائر سیكنڈری سكولوں كی ہے ۔جہاں ذریعہ تعلیم اردو ہے ۔دوسرے لفظوں میں ہمارا نظام تعلیم دوہرے معیار كا حامل ہے ۔

میٹرك میں یعنی نویں اور دسویں جماعت میں مضامین كے دو گروپ پڑھائے جاتے ہیں ۔ایك گروپ سائنس كہلاتا ہے ۔جس میں لازمی مضامین كے علاوہ،فزكس ،كیمسٹری۔ریاضی اور بیالوجی پڑھائی جاتی ہے جبكہ دوسرا گروپ جنرل گروپ كہلاتا ہے اور جنرل گروپ میں لازمی مضامین كے علاوہ بہت سے اختیاری مضامیں میں سے چند مضامین كا انتخاب كرنا پڑتا ہے۔اس گروپ میں جنرل ریاضی اور جنرل سائنس كے مضامین تو لازمی پڑھنے پڑتے ہیں جبكہ دیگر بہت سے اختیاری مضامین سے دو اختیاری مضامین كا انتخاب طالب علم اپنی مرضی سہولت اور اپنے سكول میں پڑھائے جانے والے مضامین كی بنیاد پر كرتا ہے ۔

جو طالب علم میٹرك میں داخلہ لے رہے ہے ان كے اور ان كے والدین كے لیے چند گزارشات ہیں پیش خدمت ہیں ۔میٹرك كے بعد روزگار كے جتنے بھی مواقع موجود ہیں ان میں سے اسی فیصد مواقع ایسے ہیں جن میں روزگار صرف ایسے نوجوانوں كو ملتا ہے جنہوں نے سائنس كے ساتھ میٹرك كیا ہو ۔جنرل گروپ میں میٹرك كرنے والوں كے لیے براہ راست روزگار كے مواقع صرف بیس فیصد ہیں اور اگر ان مواقع كے لیے بھی سائنس كے ساتھ میٹرك كرنے والے نوجوان میسر آجائیں تو انہیں ترجیح دی جاتی ہے ۔اسی طرح مزید فنی اور ٹیكنیكل تربیت كا حصول بھی تب ہی ممكن ہے جب آپ نے میٹرك سائنس كے ساتھ كیا ہو۔اس بحث سے یہ نتیجہ نكالا جاسكتا ہے كہ ہر اس طالب علم كو جو اپنی زندگی كی اچھی ابتدائ كا خواہش مند ہے میٹرك ہمیشہ سائنس كے ساتھ كرنا چاہیے۔

اس حصے میں ان سركاری شعبوں كی نشاندہی كی جائے گی جہاں آپ میٹرك كی بنیاد پر اچھا روزگار حاصل كرسكتے ہیں ۔اس كے علاوہ ان تمام سركاری اور نجی شعبوں جن میں میٹرك پاس نوجوان روزگار حاصل كرسكتے ہیں ان كی نشاندہی كی جائے گی ۔میٹرك كے بعد حصول روزگار كے لیے ان چیزوں كو ضرور ذہن میں ركھیں ۔

١   روزگار یا ملازمت ایسے شعبہ میں حاصل كرنے كی كوشش كیجئے جس كے ساتھ آپ كی ذہنی ہم آہنگی موجود ہو۔

٢۔   ملازمت حاصل كرتے وقت یہ بات ذہن میں ضرور ركھیں كہ ملازمت خواہ معمولی نوعیت كی ہی كیوں نہ ہو لیكن اس میں آپ كو ذہنی صلاحیتوں كو بروئے كار لانے كے مواقع ضرور ہونے چاہیے۔

٣۔   ملازمت حاصل كرتے وقت یہ بات ذہن میں ركھیں كہ جس جگہ آپ ملازمت حاصل كررہے ہیں وہاں سیكھنے كے مواقع كتنے ہیں ۔مثلا كسی وركشاپ میں نہایت معمولی تنخواہ پر بطور ہیلپر ملازمت كرنا كسی دفتر میں بطور جونئیر كلرك ملازمت كرنے سے یا بطور نائب قاصد ملازمت كرنے سے كہیں زیادہ بہتر ہے۔

٤۔   میٹرك كے بعد ملازمت حاصل كرتے وقت یہ بات ذہن میں ركھیں كہ جس شعبے میں آپ ملازمت حاصل كررہے ہیں وہاں ترقی كے مواقع كس قدر ہیں ۔خواہ ملازمت معمولی نوعیت ہی كیوں نہ ہو اگر اس میں آگے بڑھنے اور ترقی كے مواقع موجود ہیں تو یہ ملازمت اس ملازمت سے بہتر ہوگی جس میںشروع میں تنخواہ تو زیادہ ہو لیكن ترقی كے مواقع نہ ہونے كے برابر ہوتے ہیں۔

قبل اس كے ہم آپ كو ان محكموں اور اداروں كے متعلق معلومات فراہم كریں یہ ضروری ہے كہ آپ خواہ میٹرك كے بعد ملازمت كے حصول كے لیے كوشش كررہے ہیں یا كسی اور تعلیمی یافتی قابلیت كے بعد حصول روزگار كے كوشاں ہوں آپ كو حصول روزگار كے بارے میں ایسی چیزوں كا پتہ ہونا چاہیے جو روزگار فراہم كرنے میں آپ كی معاونت كرسكیں ۔اگلے باب میں اسی قسم كی معلومات دی جارہی ہیں ۔یہ معلومات آپ كو كسی بھی درجے كے روزگار كے حصول میں مدد فراہم كرسكتی ہیں