Author Topic: گوجرانوالہ: ڈانٹنے پر طالب علم کی ٹیچر پر فائرنگ  (Read 1981 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
گوجرانوالہ: ڈانٹنے پر طالب علم کی ٹیچر پر فائرنگ

گوجرانوالہ : طالب علم نے ڈانٹنے پر طیش میں آکر ٹیچر پر فائرنگ کر دی، ٹیچر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
بتایا گیا ہے کہ بختے والا کا رہائشی فرسٹ ائیر کا طالب علم احمد پسرور روڈ پر اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھتا ہے
 جسے ٹیچر شعیب نے گزشتہ روز ڈانٹا تھا اسی رنجش پر احمد اکیڈمی میں پسٹل لیکر آیا اور اس نے ٹیچر پر فائرنگ کر دی
 تاہم ٹیچر شعیب معجزانہ طور پر محفوظ رہا، تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر طالب علم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا۔
سورس: یہ خبر روزنامہ نوائے وقت لاہور کے ویب ایڈیشن میں مورخہ 21 جنوری 2017 کو شائع ہوئی