Author Topic: حکومتی ہدایات نظر انداز، نجی جامعات نے رعایت دینے کے نجائے لیٹ فیس عائد کردی  (Read 350 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
right]
حکومتی ہدایات نظر انداز، نجی جامعات نے رعایت دینے کے نجائے لیٹ فیس عائد کردی
کراچی:سندھ میں کوروناوائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے سبب نجی جامعات نے فیسیں جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ نجی جامعات نے فیسوں میں رعایت دینے کے بجائے لیٹ فیس عائدکرنے کابھی کہہ دیا ہے ۔نجی جامعات میں زیر تعلیم طلباکا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کچھ بند ہے ایسے میں ہماری یونیورسٹیوں سے فیس جمع کروانے کا کہا گیا ہے ،جس سے والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق نجی جامعات کی جانب سے تاخیر سے فیس جمع کرانے والے طالب علموں کو 5 فیصد لیٹ فیس ادا کرنی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نجی جامعات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تاخیر سے فیس جمع کرانے والے طالب علموں کے کورسز کی رجسٹریشن بھی ختم کر دی جائے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جامعات کی فیسوں کے حوالے سے تاحال کوئی پالیسی واضح نہیں کی گئی ہے ، نجی جامعات کے طلباکا کہنا ہے کہ فیسوں کے لئے ہم پریشان ہیں ، سب بند ہے ، کاروبار ہو نہیں رہا، والدین فیس کی ادائیگی نہیں کر سکتے ، طلبا نے گورنر عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ نجی و سرکاری جامعات کی فیسوں میں رعایت دیں۔
[/right]
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ  08 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"