Author Topic: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کوئٹہ میں21 گرلز اسکولوں کیلئے مقابلہ قرآنی معلومات  (Read 636 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کوئٹہ میں21 گرلز اسکولوں کیلئے مقابلہ قرآنی معلومات
کوئٹہ: پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن نے اس سال بھی رمضان المبارک میں اسکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کے لئے نعت خوانی، قرأت اور قرآنی معلومات کے مقابلے ترتیب دیئے ہیں جس کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مشن روڈ میں21مئی کو گرلز اسکولوں کی طالبات کیلئے مقابلہ قرآنی معلومات اور 22 مئی کو مقابلہ نعت و قرأت ہوگا
 جبکہ طلباء کے لئے گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی اسکول میں27 مئی کو مقابلہ قرآنی معلومات اور 28 مئی کو مقابلہ نعت و قرأت ہوگا۔ اسی طرح گرلز کالجوں کیلئے نعت و قرأت کا مقابلہ 25 مئی کو اسلامیہ گرلز کالج جبکہ قرآنی معلومات کا مقابلہ 23مئی کو گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں ہوگا بوائز کالجوں کے طلباء کے لئے مقابلہ حسن قرأت و نعت خوانی24 مئی کو اسلامیہ بوائز کالج اور قرآنی معلومات کا مقابلہ 23مئی کو گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 21 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"