PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => GCU => Topic started by: sb on April 12, 2019, 11:57:46 AM

Title: جی سی یونیورسٹی میں ایک روزہ جاب فیئر
Post by: sb on April 12, 2019, 11:57:46 AM

جی سی یونیورسٹی میں ایک روزہ جاب فیئر
لاہور: طالبعلموں کو ملازمت اور انٹر نشپ کے مواقع فراہم کرنے کے لیئے گزشتہ روزگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ایک روزہ جاب فیئر کا انعقاد ،49سے زائد نامور کمپنیوں نے سٹال لگائے۔
جاب فیئر میں کمپنیوں نے طلباء کو900سے زائد انٹرن شپ اور ملازمت کے موقع فراہم کیئے اس موقع پر طلباء کے آن کیمپس انٹر ویو بھی کیئے گئے۔جاب فیئر کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ جاب فیئرز درسگاہوں اور انڈسٹری میں روابط مستحکم کرنے میں کلیدی کردار اد ا کرتے ہیں۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاورایڈیشن میں مورخہ 12اپریل 2019ء کو شائع ہوئی