Author Topic: وفاق بلوچستان کے طلباء وطالبات کونظراندازکررہاہے،پشتون ایس ایف  (Read 750 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وفاق بلوچستان کے طلباء وطالبات کونظراندازکررہاہے،پشتون ایس ایف
کوئٹہ: پی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نےکہاہے کہ وفاقی حکومت سی پیک ودیگر منصوبوں کی طرح سکالرشپ میں بھی بلوچستان کے طلباء اورطالبات کونظراندازکررہی ہے
 سات ہزار سکالر شپس میں بلوچستان کے حصے کو پنجاب سندھ اور خیبرپختونخوا کے طلباء اورطالبات کو دینے کاانکشاف باعث تشویش ہے اب تک بلوچستان کے دو فیصد طلباء کو بھی سکالرشپ پر چائنا نہیں بھیجاگیا جبکہ سی پی کے تحت بلوچستان کاکوٹہ سات فیصد ہے
 انہوںنےسابق حکمرانوں کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کے اقدامات سے سی پیک کومتنازع بنایاجارہاہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ بلوچستان کے طلباء اورطالبات کااحساس محرومی دور کرتے ہوئے فوری طورپر کوٹے کے مطابق صوبے کو سکالرشپس دیں جائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 22 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"