جامعہ کراچی، شعبہ ویژول اسٹڈیزکے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ اتوار کو کلیہ فنون و سماجی علوم میں منعقد ہوا۔ شعبہ ویژول اسٹڈیز میں داخلے کے لئے 1190 فارم جمع کرائے گئے جبکہ 1050طلبا وطالبات نے شرکت کی ۔
ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹرمحمد احمد قادری ، پروفیسردُریہ قاضی ،سید شمعون حیدر اور تانیہ ناصرنے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کے فرائض انجام دیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 26 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی