Author Topic: بجٹ میں تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ علم دوستی کا ثبوت ہے، قادر نائل  (Read 572 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بجٹ میں تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ علم دوستی کا ثبوت ہے، قادر نائل
کوئٹہ : بلوچستان کے رکن اسمبلی قادرعلی نائل نے کہاہے کہ بلوچستان کی حکومت نے نئے سال کے بجٹ میں تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دیکر تعلیم دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔ حکومتی وسائل کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صوبے کے کونے کونے میں تعلیم اور علم و آگہی کی روشنی پھیلانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں تعلیم کے شعبے میں حکومتی و نجی شراکت داری سے متعلق قومی سیمینار سے خطاب میں کیا۔ قومی کانفرنس میں پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا کے وزراء تعلیم ، صوبوں کے تعلیمی فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ قادر نائل نے بلوچستان حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ ماضی میں وسائل کے غلط استعمال ، حکمت عملی کے فقدان کے باعث صوبے کا تعلیمی انفرا اسٹرکچر تباہی کے دہانے پر پہنچایا گیا۔ نئی صوبائی حکومت نے اپنے پہلے ہی بجٹ میں دیگر شعبوں سمیت تعلیم کے فروغ ، معیارکی بہتری ، شیلٹر یس اسکولوں کو عمارتوں کی فراہمی اور تعلیم کے شعبے میں روزگار کی فراہمی کیلئے خطیر رقم مختص کرکے حقیقی تعلیم دوستی کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت و نجی شراکت داری کے تصور کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے ۔ نجی اداروں اور ڈونرز کی شراکت داری سے صوبے میں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ

ہوگا،وزیراعلیٰ اورصوبائی کابینہ کے وژن کے تحت بلوچستان میں تمام شعبوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کے ذریعے صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا ۔ قادر نائل نے تینوں صوبوں کے وزراء او ر تعلیمی حکام سے تعلیم کے فروغ اور بہتری کیلئے چاروںصوبوں کے مابین اشتراک عمل کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ سیمینارمیں بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نمائندے نے اپنے ادارہ کی کا رکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور 27 جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"