Author Topic: غیر رسمی تعلیمی اداروں کے بچوں کو ہم نصابی سہولتیں بھی دینگے  (Read 336 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

غیر رسمی تعلیمی اداروں کے بچوں کو ہم نصابی سہولتیں بھی دینگے
راولپنڈی : پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سکول سے باہر تمام بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اُنکی دہلیز پر نئے تعلیمی ادارے قائم کریگا۔ حکومت پنجاب غیر رسمی تعلیم کو محض خانہ پری کے کھاتے سے نکال کر بامقصد اور نتیجہ خیز بنانے پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں سمیت غیر رسمی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچوں کو پہلی مرتبہ نصاب کے ساتھ ساتھ تمام ہم نصابی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق غیر رسمی بنیادی تعلیم کو نتیجہ خیز اور بامقصد بنانے کیلئے حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے پوری تندہی، محنت، خلوص نیت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ 18 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"