Author Topic: کالجوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے میرٹ پالیسی جاری  (Read 273 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کالجوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے میرٹ پالیسی جاری
سرگودھا: کوالیفکیشن کے 95 اور انٹرویوز کے پانچ نمبرز مختص کیے گئے ہیں محکمہ ہائیرایجوکیشن کے تحت سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں بی ایس کالجوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کی میرٹ پالیسی میں نمبروں کا فارمولہ جاری کیا گیا ہے ، کالج ٹیچرز انٹرن شپ پر بھرتیوں کے لیے تعلیمی اسناد کے 95 نمبرز مختص کیے گئے ہیں، پی ایچ ڈی ڈگری کے 25 نمبرز، ایم فل ڈگری پر20 نمبرز، ایم اے ڈگری کے 13 نمبر، بی اے کے 12، بی ایس کے 25، انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے 10،10نمبرز مختص کیے گئے ہیں۔پالیسی کے مطابق بورڈز میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کو پانچ نمبرز اضافی دیئے جائیں گے ، کالجوں کے پرنسپل میرٹ پالیسی کے مطابق ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کے پاپند ہوں گے۔ ، کالجوں میں سی ٹی آئی بھرتیوں کیلئے پرنسپل کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی صرف 5 نمبر دینے کی مجاز ہو گی، مذکورہ سی ٹی آئیز سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز کلاسز کو پڑھائیں گے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا سرگودھا ایڈیشن مورخہ 19 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"