Author Topic: گومل یونیورسٹی سوات کے طلباء سے امتیازی سلوک بند کرے ۔ سوات اسٹوڈنٹس سوسائٹی  (Read 2908 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
گومل یونیورسٹی سوات کے طلباء سے امتیازی سلوک بند کرے ۔ سوات اسٹوڈنٹس سوسائٹی

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار ) گومل یونیورسٹی میں زیرتعلیم سوات کے طالبعلموں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے‘ گومل یونیورسٹی میں زیر تعلیم سوات کے طلباء کی فیس معافی کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں ہوا جبکہ ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں سوات کے طلباء کی ایک سال کی فیس معاف کردی  گئی ہے۔

گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی بے رخی سے سوات کے طلباء میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ سوات اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے پریس سیکرٹری انعام اللہ شہباز نے گورنر سرحد اور وزیر اعلیٰ صوبہ سرحد سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرا کر طلباء کی بے چینی دور کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے جائز مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو طلباء احتجاج پر مجبورہوجائیں گے ۔

شکریہvofp.pk