Author Topic: حضرت امام حسن ؓکی شہادت کےحوالےسےجامعہ زکریا فیکلٹی آف فارمیسی میں سیمینار  (Read 556 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

حضرت امام حسن ؓکی شہادت کےحوالےسےجامعہ زکریا فیکلٹی آف فارمیسی میں سیمینار
ملتان:جامعہ زکریا فیکلٹی آف فارمیسی میں بسلسلہ حضرت امام حسنؓ کی شہادت کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا کہ حضرت امام حسن ؓصلح جوئی اور رواداری کا نمونہ تھے۔ ان کی یاد انہی اقدار کے فروغ کا تقاضا کرتی ہے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نثار حسین شاہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد سہیل ارشدنے سرانجام دیئے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اولاد رسول کی حرمت اور تقدس کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر ارشاد نقوی نے سیاسی بصیرت اور امتِ مسلمہ کے لئے ان کی لازوال قربانیوں کا تذکرہ کیا۔ڈاکٹر افتخار حسن گیلانی نے امام حسن ؓکا بچپن اور جوانی کے واقعات اور ان کی زندگی کے احوال بیان کئے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن مورخہ 30 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"