Author Topic: جامعہ زکریا:ایم فل، پی ایچ ڈی میں داخلوں کے حوالے سے اجلاس میں 2پروفیسرزمیں جھگڑ  (Read 587 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ زکریا:ایم فل، پی ایچ ڈی میں داخلوں کے حوالے سے اجلاس میں 2پروفیسرزمیں جھگڑا
ملتان: جامعہ زکریا میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کےداخلوں میں مختلف ڈسپلنز میں داخلے آفر نہ کئے جانے اور آن لائن داخلوں کے مسئلہ پر2سینئر پروفیسرمیں تلخ کلامی ہوگئی ، داخلوں کے حوالے سے وائس چانسلر کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایڈمشن کمیٹی ڈاکٹر مسعود اختراور ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر علیم کا آپس میں جھگڑا ہوگیا،چیئرمین ایڈمشن کمیٹی کا کہناتھا کہ ایم فل ، پی ایچ ڈی کے داخلوں کے اشتہار میں مختلف شعبوں کے نام شامل نہیں کئے گئے ، اس معاملے سے ڈائریکٹر اکیڈمکس کا کوئی تعلق نہیں مگر ایڈمیشن کمیٹی کا بائی پاس کیا گیا ، جبکہ ڈاکٹر علیم کا کہناتھا کہ ایچ ای سی نے بعض شعبوں پر پابندی لگائی ہوئی ہے ایچ ای سی سے اجازت ملنے تک وہاں داخلے نہیں ہوسکتے اس دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی، جس پر وائس چانسلر کو مداخلت کرنا پڑی،وی سی نے آج ایڈمنیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان  ایڈیشن مورخہ یکم نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"