Author Topic: اعلیٰ تعلیم کا بجٹ 150 ارب تک بڑھایا جائے، فپواسا  (Read 677 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
اعلیٰ تعلیم کا بجٹ 150 ارب تک بڑھایا جائے، فپواسا
فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشز (فپواسا) خیبرپختونخوانے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کا بجٹ کم از کم 150 ارب روپے تک بڑھایا جائےتاکہ یونیورسٹیوں کو اخراجات پورے کرنے کے لئے غریبب طلبہ پر بوجھ نہ ڈالنا پڑے۔
یہ مطالبہ فپواسا کے اجلاس میں جو پروفیسر صدر ڈاکٹر شاہ عالم خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کی اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت اور چانسلر سے مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کی طرف یونیورسٹیوں کو موصول شدہ خط کو فوراً واپس لیا جائے جس میں یونیورسٹیوں سے کہا گیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے،
 حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پنجاب اور سندھ کی طرح صوبائی ایچ ای سی کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے۔