PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Current Affair => web 2 sms => Topic started by: sb on February 12, 2009, 09:23:34 AM

Title: پی ٹی اے نے 11ویب سائٹس کو بند کردیا،پاکستان میں رسائی ممکن نہیں
Post by: sb on February 12, 2009, 09:23:34 AM

پی ٹی اے نے 11ویب سائٹس کو بند کردیا،پاکستان میں رسائی ممکن نہیں
   
اسلام آباد(ابرارمصطفی/نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے گیارہ ویب سائٹس کو بند کردیا ہے۔ پاکستان میں ان کی رسائی ممکن نہیں رہی۔ تاہم دیگر ممالک میں انٹرنیٹ صارفین یہ سائٹس دیکھ سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کمپنیوں کو ٹیلی کام کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ یاوریاسین نے سرکلربھجوایا ہے جس میں6 ویب سائٹس کی پاکستان میں رسائی کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہ ہدایت گزشتہ ماہ جاری کی گئی تھی جبکہ مزید 5 ویب سائٹس کو بھی حال ہی میں بند کردیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ جاری ہونیوالی ہدایت میں 6 ویب سائٹس کی بندش کے احکامات جاری ہوئے تھے۔ ان میں پنجاب کی اہم شخصیت کے حوالہ سے قابل اعتراض تصاویر تھیں جبکہ دیگر5 ویب سائٹس کا بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے تعلق تھا۔ یاور یاسین نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو جاری کردہ ہدایات میں کہا ہے کہ بین الوزارتی کمیٹی میں ان ویب سائٹس کی پاکستان میں رسائی ملکی یکجہتی اور قومی وقار کیلئے نقصان دہ ہے لہٰذا تمام انٹرنیٹ کمپنیاں ان کی پاکستانی صارفین تک رسائی کو ختم کریں۔

شکریہ جنگ
...................................