Author Topic: کوئٹہ:کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی منسوخی کیخلاف احتجاج  (Read 2525 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


کوئٹہ:کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی منسوخی کیخلاف احتجاج
   
کوئٹہ...کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج اور دیگر صوبوں کے میڈیکل کالجز میں بلوچستان کی نشستوں کے لئے انٹری ٹیسٹ ہوئے جن میں صوبے بھر کے تقریبا پندرہ سو طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔تاہم بعد میں یہ ٹیسٹ منسوخ کردیئے گئے۔جس پر طلبا نے احتجاجکیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج اور دیگر صوبوں کے میڈیکل کالجز میں بلوچستان کی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سیشن 2008.-09کی نشستوں کے لئے مقامی ہوٹل میں انٹری ٹیسٹ ہوئے جس کے انعقاد کی ذمہ داری پرائیویٹ ادارے کو سونپی گئی تھی۔بی ایم سی کے علاوہ بیس نشستیں پنجاب کے میڈیکل کالجز ،پانچ فاطمہ جناح گرلز میڈیکل کالج لاہوراور چار دیگر صوبوں کے میڈیکل کالجز کی ہیں جن کے لئے انٹری ٹیسٹ لئے گئے اور ٹیسٹ کے موقع پر اعلان کیا گیا کہ مکمل نتائج کا اعلان چوبیس گھنٹوں میں کردیا جائے گامگر ایسا نہیں ہوسکا ۔ ٹیسٹ میں شریک طلبا کی جانب سے نتائج کے اعلان میں تاخیر اور اس کے شفاف نہ ہونے پر احتجاج کیا گیا جس پرنتائج منسوخ کردیئے گئے تاہم ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبا نے بھی ٹیسٹ کی منسوخی پر احتجاج کیا۔





شکریہ جنگ