Author Topic: تعارف انجمن طلبہ اسلام  (Read 2450 times)

Offline ATIKARACHI

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 36
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
  • Anjuman Talaba-e-Islam
    • Anjuman Talaba-e-Islam
تعارف انجمن طلبہ اسلام
« on: June 19, 2009, 04:36:11 PM »
تعارف انجمن طلبہ اسلام

 “انجمن طلبہ اسلام مسلمان طلباء کی ایک تنظیم ہے، جس کی تشکیل ٢٠ شوال ١٣٨٧ ھ بمطابق ٢٠ جنوری ١٩٦٨ کو پاکستان کے شہر کراچی میں عمل ائی۔
انجمن کی تشکیل کا مقصد معاشرے میں بدعقیدگی، لادینیت اور معاشرتی برائیوں کے خلاف طلبہ کی سوچوں، جذبوں اور صلاحیتوں کو متحد کرکے اُنہیں قوت عمل فراہم کرنا تھا۔
انجمن طلبہ اسلام راہ اعتدال پر گامزن  محب وطن تنظیم ہے۔ اس سے وابستہ طلبہ پیگمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و محبت کے عقیدے کے قائل ہوتے ہیں اور ان کے اکابرکا پاکستان کی تحریک آزادی میں نمایاں کرداررہا ہے۔

انجمن طلبہ اسلام، شعبہ تعلیم کے ساتھ روارکھی جانے والی ناانصافیوں کے خاتمے، بدعنوانیوں کی روک تھام، طلبا مسائل کے حل، صحت مند سرگرمیوں کی فروغ اور طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے طلبہ تنظیمیوں کی منتخب جمہوری یونینوں کی حامی ہے۔
Anjuman Talaba-e-Islam