PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Topic started by: iram on January 09, 2011, 07:20:47 PM

Title: بی ایس او آزاد کی اپیل پر تیسرے روز بھی بلوچستان میں شٹرڈاؤن
Post by: iram on January 09, 2011, 07:20:47 PM
بی ایس او آزاد کی اپیل پر تیسرے روز بھی  بلوچستان میں شٹرڈاؤن    
کوئٹہ …بلوچ نیشنل فرنٹ کی اپیل پر بی ایس او آزاد کے دو رہنماؤں کے قتل کے خلاف مکران ڈویژن سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے ۔بلوچ نیشنل فرنٹ نے بی ایس او آزاد کے دو راہنماوں قمبر چاکر اورالیاس نذر کی تربت کے علاقے سے نعشیں ملنے پر صوبے میں جمعہ کے روز سے تین روزہ ہڑتال کی کال دی تھی،اس پر مکران سمیت بلوچستان کے علاقوں خضدار، قلات، نوشکی، مستونگ اور دیگر مختلف علاقوں میں شٹر ڈاون و پہیہ جام ہڑتال کی گئی ، اسی حوالے سے آج تیسرے روز بھی ان علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے بہت کم ہے۔
شکریہ جنگ