Author Topic: لاہور بورڈ: دانش سکولوں کے امتحانات لینے سے انکار  (Read 347 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور بورڈ: دانش سکولوں کے امتحانات لینے سے انکار
لاہور: تعلیمی بورڈ لاہور نے دانش سکولوں کے امتحانات لینے سے انکار کردیا۔ چیئر مین لاہور بورڈ کی جانب سے دانش اتھارٹی کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگلے سال سے دانش سکولوں کا الحاق متعلقہ ڈویژ ن کے بورڈز سے کر ایا جائے
 اوروہاں کے بورڈز سے ہی طلبہ و طالبات کے امتحانات دلائے جائیں ۔ بورڈ کی جانب سے لکھے گئے خط میں دانش اتھارٹی کو کہا گیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال سے دانش اتھارٹی کے 6 اضلاع میں قائم سکولوں کو متعلقہ ڈویژن سے تعلیمی بورڈز سے ان کا الحاق کر انے کے ساتھ ساتھ بچوں کی رجسٹر یشن اور امتحانات بھی انہی بورڈز سے دلائے جائیں ۔
 اس وقت میانوالی، راجن پور، ڈی جی خان، رحیم یار خان، حاصل پور، چشتیاں، اٹک میں دانش سکول موجود ہیں، 2010 میں دانش سکول قائم کرنے کے بعد اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور بورڈ کے امتحانی نظام کو دیگر بورڈز سے بہتر ہونے کی وجہ سے دانش سکولوں کے بچوں کے امتحانات لاہور بورڈ سے دلانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ لاہور بورڈ کے چیئر مین چو دھری اسماعیل کا کہنا ہے کہ دانش سکول
چو نکہ لاہور سے بہت دور واقع ہیں ، اس لحاظ سے ان کے امتحانات میں ما نیٹرنگ کا مسئلہ ہوتا ہے ،اس لیے انہوں نے دانش اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ اپنے طور پر متعلقہ ڈو یژن کے بورڈز سے امتحانات منعقد کر ائیں۔ لاہور بورڈ کے فیصلے کے بعد دانش اتھارٹی نے متعلقہ بورڈز سے رابطہ کرلیا۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 23جون  2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"