Author Topic: یو ای ٹی، انٹری ٹیسٹ کیلئے امتحانی مراکز فائنل  (Read 1083 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
یو ای ٹی، انٹری ٹیسٹ کیلئے امتحانی مراکز فائنل
اکمل سومرو : یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے 14 جولائی کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے امتحانی مراکز اور اُمیدواروں کی فہرستیں فائنل کر لیں،
یو ای ٹی مین کیمپس میں 16 ہزار 760 اُمیدوار انٹری ٹیسٹ دیں گے۔         
یو ای ٹی کے تحت ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 45 ہزار 127 اُمیدوار شرکت کریں گے جن کے لیے 13 امتحانی مراکز بنائیں گے۔
یو ای ٹی مین کیمپس اور کالا شاہ کاکو کیمپس میں 16 ہزار 760 اُمیدوار ٹیسٹ دیں گے
جب کہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں 4 ہزار چھ، این ایف سی فیصل آباد میں 5 ہزار تین سو پچاسی،
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں 5 ہزار آٹھ سو چھیاسی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 1 ہزار پانچ سو اکتیس اُمیدوار انٹری ٹیسٹ دیں گے۔
اُمیدوار 13 جولائی تک یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنے ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ سات جولائی 2019 کو شائع ہوئی