Author Topic: حکومت سیاسی، مذہبی اورعسکری قیادت کی قومی کانفرنس بلائے، وفاق المدراس  (Read 3838 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
حکومت سیاسی، مذہبی اورعسکری قیادت کی قومی کانفرنس بلائے، وفاق المدراس
   
کراچی : وفاق المدارس عربیہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے قومی کانفرنس بلائی جائے جس میں سیاسی، مذہبی اور عسکری قیادت موجود ہو۔ ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس عربیہ کے ناظم اعلیٰ قاری حنیف جالندھری نے پیرکو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق، مفتی نعیم، ڈاکٹر عادل، مولانا اسعد تھانوی، مفتی عثمان یار خان اوردیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کو ہدایت جاری کی جارہی ہے کہ ضلعی سطح پر تاجروں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدارس میں آنے کی دعوت دی جائے جبکہ دو ہفتوں میں پشاور میں تحفظ مدارس کانفرنس منعقد کی جائیگی۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنے موقف سے آگاہ کرنے کیلئے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے دو روزہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ سمیت یوم عاشور کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔