Author Topic: سینٹ میریز سکول پشاور میں سائنس و آرٹ نمائش  (Read 479 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
سینٹ میریز سکول پشاور میں سائنس و آرٹ نمائش

پشاور: سینٹ میریز ہائی سکول کے جونیئر سیکشن میں سائنس و آرٹ نمائش 2018ء کا انعقاد کیاگیا‘
جس میں معصوم بچوں نے مختلف قسم کے ماڈلز بنا کر پیش کئے ‘
سکول انتظامیہ نے جونیئر سیکشن کے بچوں کو سائنس و آرٹ کے حوالے سے مختلف ماڈلز بنانے کا ٹاسک دیا
جو بچوں نے بخوبی نبھایا اور اپنے اپنے ماڈلز بناکر ادارے کو پیش کئے ‘
سینٹ میریز ہائی سکول کی جانب سے تمام ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیاگیا ‘
جس میں بچوں کی جانب سے بنائے گئے ماڈلز نمائش کیلئے پیش کئے گئے‘
نمائش 3روز تک جاری رہی جس میں بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین نے بھی شرکت کی
اور بچوں کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ سکول انتظامیہ کی کوششوں کو بھی سراہا گیا ‘
اس موقع پر بچوں کی دلچسپی کیلئے ان کے کلاس رومز بھی بڑے خوبصورتی کے ساتھ سجائے گئے تھے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 22 اکتوبر ، 2018 کو شائع ہوئی