Author Topic: مایہ ناز تحقیقی کتاب’’ ہندکومتلاں‘‘کی اینڈرائیڈایپ کی تقریب رونمائی  (Read 501 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
مایہ ناز تحقیقی کتاب’’ ہندکومتلاں‘‘کی اینڈرائیڈایپ کی تقریب رونمائی

پشاور: گندھارا ہندکو بورڈاور گندھارا ہندکو اکیڈمی کی مایہ ناز تحقیقی کتاب ہندکو متلاں کی اینڈرائیڈایپ کی تقریب رونمائی ہوئی ،
جس میں ہندکو بورڈ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین، ریڈیو پاکستان کی ڈپٹی کنٹرولر سیدہ عفت جبار،سید طاہر عباس ، ایگزیکٹو ممبران اور دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
مہمان خصوصی احمد سلیم نے کہا کہ پاکستان زبانوں کا باغ ہے اس کے ہر پھول کی اپنی ایک خوشبو ہے۔
 تحقیقی کاوش’’ہندکومتلاں‘‘کی اینڈ رائیڈ ایپ تیار کی گئی ہے
جوپروفیسر محمد عادل کی نگرانی میں تیار کی گئی ہے،جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے کہا
کہ گندھارا ہندکو بورڈ نے سوشل میڈیا پر گندھارا ہندکو ٹی وی کا بھی آغاز کر دیا ہے جس میں ہندکو خبر نامہ پیش کیا جاتا ہے
اور وقت کے ساتھ ساتھ دیگر پروگرام بھی پیش کئے جائینگے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 22 اکتوبر ، 2018 کو شائع ہوئی