Author Topic: دھمکیاں ملنے کے بعد سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کوئٹہ میں قومی ترانہ پڑھنا بند اور ق  (Read 1603 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

دھمکیاں ملنے کے بعد سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کوئٹہ میں قومی ترانہ پڑھنا بند  اور قومی پرچم اتاردیا
   
اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) سکیورٹی اداروں نے کوئٹہ کے کالجوں اسکولوں کا سروے شروع کردیا ہے۔ سکیورٹی حکام ہرکالج اسکول جا کر اسکے سربراہ سے استفسار کررہے ہیں کہ انہیں قومی پرچم نہ لہرانے اور مارننگ اسمبلی میں قومی ترانہ پڑھنے سے روکنے کیلئے کون سے پمفلٹ ملے ہیں۔ ٹیلیفون کالیں آئی ہیں ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے معروف سینٹ جوزف کانونٹ اسکول نے قومی پرچم عمارت سے اتار دیا ہے اور مارننگ اسمبلی میں قومی ترانہ پڑھنے کا برسوں سے جاری سلسلہ بند کردیا ہے۔ مستونگ سمیت بلوچستان کے بہت سے اضلاع میں قومی پرچم تعلیمی اداروں سے اتار دئیے گئے ہیں اور قومی ترانہ پڑھنے کی روایت دھمکیوں کے باعث وقتی طور پر ختم کردی گئی ہے۔ کوئٹہ کی نواحی بستیوں کلی اسماعیل‘ کلی شابو اور خروٹ آباد کے تعلیمی اداروں کو قومی ترانہ بند کرنے اور قومی پرچم نہ لہرانے کی اردو زبان کے پمفلٹ کی شکل میں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ دریں اثناء سمگلی ہاؤسنگ اسکیم کے مکینوں نے چندہ اکٹھا کرکے گلیوں کے آگے دیواریں اور گیٹ لگانا شروع کردئیے ہیں۔ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی جس کے سربراہ محمود خان اچکزئی ہیں کے کارکنوں نے کوئٹہ وغیرہ میں آبادکاروں کی مدد شروع کردی ہے اور مبینہ بلوچستان لبریشن آرمی کے افراد کو چیلنج کرنا شروع کردیا ہے جس سے آباد کاروں کو قدرے حوصلہ ہوا ہے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"