Author Topic: کوئٹہ نجی اسکولوں کی جانب سے تعطیلات کی فیس کی وصولی  (Read 585 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کوئٹہ نجی اسکولوں کی جانب سے تعطیلات کی فیس کی وصولی
کوئٹہ: عدالتی احکامات کے باوجود اکثر نجی سکولوں کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کی فیسیں لینا افسوسناک ہے
والدین کیلئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں یہ بات گنڈا پور ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری انوار اللہ گنڈا پور نے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے واضح احکامات جاری کئے ہیں جس پر والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن اکثر سکولوں نے فیسیوں کی وصولی شروع کردی ہے
جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قلعہ عبداللہ اور دکی کی ضلعی انتظامیہ کے طرز پر دیگر اضلاع کی انتظامیہ بھی نجی سکولوں کو نوٹسز جاری کر کے والدین کی داد رسی کریں دریں اثنا نواں کلی کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ اکثر نجی سکول نہ صرف تعطیلات کی فیس وصول کر رہے ہیں بلکہ سلیبس سمیت مختلف مدات میں رقم بٹوری جا رہی ہے جو غریب والدین پر ظلم ہے انہوں نے محکمہ تعلیم سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ   ایڈیشن میں مورخہ یکم دسمبر 2018ءکو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"