Author Topic: تعلیمی بورڈ لاڑکانہ میٹرک سائنس و جنرل گروپ کے نتائج  (Read 4088 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

تعلیمی بورڈ لاڑکانہ میٹرک سائنس و جنرل گروپ کے نتائج
   
لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے میٹرک سائنس اور جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔سائنس گروپ میں پبلک اسکول لاڑکانہ کے تین طالبعلموں نے پوزیشنیں حاصل کیں۔ سائنس گروپ میں مجموعی طور پر لاڑکانہ،قمبر شہدادکوٹ،شکارپور،جیکب آباد،کشمور کندھ کوٹ اور دادو اضلاع کے 26480 طلباء اور طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 23360کامیاب قرار پائے جبکہ 2825فیل قرار دئیے گئے۔سائنس گروپ میں طلباء میں پہلی اور دوسری پوزیشنیں پبلک اسکول لاڑکانہ کے علی جان اور بلال احمد نے حاصل کیں جبکہ تیسری پوزیشن کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے کاشف رسول اور چوتھی پوزیشن مونٹیسری اسکول شکارپور کے علی حسن نے حاصل کی۔طالبات میں پہلی پوزیشن دی سٹی اسکول لاڑکانہ کی پرینکا اور سندھ سائنس کالج لاڑکانہ کی زارا نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن پبلک اسکول لاڑکانہ کی انعم وحید نے اور تیسری پوزیشن زیبسٹ کالج لاڑکانہ کی پارس نے حاصل کی۔ جنرل گروپ میں لاڑکانہ،قمبر شہدادکوٹ،شکارپور،جیکب آباد،کشمور کندھ کوٹ اور دادو اضلاع کے مجموعی طور پر 1522طلباء اور طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 1295طلباء اور طالبات کامیاب قرار پائے جبکہ 174فیل ہوئے۔جنرل گروپ میں طلباء میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سیکینڈری اسکول جیکب آباد کے محمد جاوید نے دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی اسکول دودہ پور کے امیر علی نے جبکہ تیسری پوزیشن سندھ آرٹس کالج وارہ کے محمد علی نے حاصل کی۔ طالبات میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھراری محبت کی بختاور نے دورسری پوزیشن گورنمنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول ناورا کی فردوس اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی اسکول میرپور برڑو کی جمالاں نے حاصل کی۔
  شکریہ جنگ

Offline shahzad

  • bis-group
  • Primary Group
  • *
  • Posts: 3
  • My Points +0/-0
i want to know about my result in HSC Part II my Roll no. is this 64483
thx
from shahzad Ali
Ratodero dist: Larkana