Author Topic: سماہنی کے کالجز میں ڈگری کلاسز شروع کی جائیں غلام حیدر  (Read 2444 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

سماہنی کے کالجز میں ڈگری کلاسز شروع کی جائیں غلام حیدر

سماہنی ( نمائندہ خصوصی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی سماہنی کا ایک اجلاس مسلم کانفرنسی رہنما و سابق ممبر لوکل کونسل سماہنی حاجی راجہ غلام حیدر خان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں حلقہ سماہنی کے مسائل پرغور فکر کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر راجہ فاروق حیدر خان اور ممبر کشمیر کونسل سردار فاروق سکندر خان کو دورہ سماہنی کی دعوت دے کر انہیں سماہنی کے مسائل سے آگاہ کیا جائے گا اجلا س میں حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سماہنی اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہی میں فوری طورپر BSC اور B.com کی کلاسز کا اجراء کیا جائے تاکہ یہاں کے طلبا اور طالبات کو میرپور یا بھمبر دور دراز جا کر مہنگی تعلیم حاصل کرنے سے چھٹکارا ہو سکے نیز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سماہنی میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے او کالج میں طالبات کی سفری سہولت کیلئے ایک بس دی جائے تاکہ سب ڈویژن سماہنی کے دور دراز علاقوں سے آنے والی طالبات کو بہتر سفری سہولت میسر آ سکے اجلاس میںوزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیا کہ سب ڈویژن ہیڈ کواٹر ہسپتا ل سماہنی کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ جس کا نا معلوم وجوہات کی بنا پر کام بند ہے پر جلد کام شروع کرکے ہسپتال کی بلڈنگ کو تعمیر کرایا جائے اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سماہنی میں میل اور فی میل ڈاکٹروں کے علاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دیگر لوازمات بھی پورے کئے جائیں ۔
شکریہ اوصاف