PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => Dow University => Topic started by: AKBAR on July 19, 2019, 09:58:13 PM

Title: ڈائو یونیورسٹی میں جلد فائن آرٹس اور لینگویج فیکلٹیز قائم ہونگی
Post by: AKBAR on July 19, 2019, 09:58:13 PM
ڈائو یونیورسٹی میں جلد فائن آرٹس اور لینگویج فیکلٹیز قائم ہونگی

کراچی:ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی کے چارٹرکو وسعت دیتے ہوئے جلد ہی فائن آرٹس اور لینگویج فیکلٹیز قائم کرنا چاہتے ہیں، ڈائوکے طلبا میں ہم نصابی سرگرمیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے،
ایم بی بی ایس تھرڈ ائیر کی طالبہ کی جانب سے زندگی کے سفر مختلف مراحل کو شاعری میں بیان کرنا قابلِ ستائش ہے، یہ بات انہوں نے یونیورسٹی کے آراگ آڈیٹوریم میں حانین موسی کی انگریزی شاعری کی کتاب "گریویٹی آف ایموشنز"کی تقریبِ رونمائی سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی،
تقریب سے سابق وفاقی وزیر نثار اے میمن،پرو وائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد، زیبسٹ کے ہیڈ آف میڈیا سائنسز تیمور اے سوری اور اسسٹنٹ پروفیسر ناہید ملباری اور صاحبِ کتاب نے بھی خطاب کیا۔پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ بحیثیت میڈیکل پروفیشنلز غم و خوشی کے لمحات گذارتے ہیںِ ، مریض ہم سے ہمدری کے طالب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈائو یونیورسٹی مختلف شعبوں میں گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی بنانا چاہتی ہے اور کھیلوں اور فنون کی ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ذہنی و جسمانی توازن بر قرار رکھنا چاہتے ہیں،
سابق وفاقی وزیر نثار اے میمن حانین موسی نے اپنی کتان میں دل ، دماغ ، احساسات اور روح کی کیفیات کو بیان کیا ہے، اور کتھارس کی اہمیت کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کا روایتی دفاع تو ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ملک کی غیر روایتی حفاظت تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے ذریعے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ڈائو یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمیوں کی فروغ اس سے بڑی مثال کیا ہوگی کہ تھرڈ ایئر کی طالبہ نے پختہ شاعری کی کتاب تربیت دی ہے،
ڈاکٹر ناہید ملباری نے کہا کہ ابھرتی ہوئی نوجوان شاعرہ کی کتاب کے تین حصے ہیں، پہلے باب میں زندگی کے سفر کے مختلف پہلوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور زندگی کی تلخیوں کو اپنی شاعری میں سموکر ہلکے پھلکے انداز مین نمایاں کیا ہے۔ تقریب کے آخر میں ِ کتاب نے مہمانِ خصوصی پروفیسر سعید قریشی اور دیگرکوکتاب پیش کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ نوائے وقت کراچی ایڈیشن میں مورخہ 19 جولائی 2019 کو شائع ہوئی