زکریا یونیورسٹی کے لا کالج میں پڑھانے والے ٹیچر کی جگہ دوسرے نے بل کلیم کردیا
ملتان: زکریا یونیورسٹی کے لا کالج میں پڑھانے والے ٹیچر کی جگہ دوسرے نے بل کلیم کردیا، ڈین نے کارروائی کا عندیہ دے دیا ، ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے لا کالج میں ایل ایل بی 5سالہ پروگرام سہ پہر کی کلاسز کے 8ویں سمسٹر کو لیگل ڈرافٹنگ کا کورس کاشا ن ملک ایڈووکیٹ نے پڑھایا مگر اس پروگرام کا بل محمد آصف کے نام سے جمع کرادیا گیا ۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 30 مئی2019ء کو شائع ہوئی