Author Topic: تین برس میں تعلیم کیلئے بجٹ جی ڈی پی کے 4 فیصد کے برابر لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر  (Read 1199 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تین برس میں تعلیم کیلئے بجٹ جی ڈی پی کے 4 فیصد کے برابر لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی نے کہا ہے کہ ملک میں گھوسٹ اسکولوں کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، آئندہ تین برس میں تعلیم کیلئے بجٹ جی ڈی پی کے 4 فیصد کے برابر لایا جائے گا۔ میر ہزار خان بجارانی نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے مسودہ میں عالمی معیار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اضافہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں صوبوں سے رائے کے حصول کیلئے اسے صوبائی حکومتوں کے حوالہ کیا گیا ہے۔ا اساتذہ کی کمی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں میں بھرتیوں کا عمل جاری ہے، جلد ہی اس سلسلہ میں آرڈر جاری ہو جائیں گے جبکہ صوبائی حکومتوں کو بھی اپنی ضرورت کے مطابق خالی آسامیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر پُر کرنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ بالخصوص خواتین کو ان کے اپنے گاؤں یا قریبی علاقہ میں تعینات کیا جائے گا۔ نئے تعلیمی نصاب کے حوالہ سے میر ہزار خان بجارانی نے بتایا کہ تعلیمی نصاب کی ترتیب و تدوین میں احتیاط اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، کریکیولم ونگ نئے نصاب کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔ ئے نصاب میں قومی ہیروز پر مضامین شامل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پرائمری سطح پر ایسی شخصیات سے متعلق مضامین شامل کئے جا رہے ہیں ۔
شکریہ جنگ
...................................
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"