PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => Topic started by: iram on November 15, 2011, 12:49:42 AM

Title: قائد عوام یونیورسٹی نواب شاہ اور لاڑکانہ کالج میں انٹری ٹیسٹ
Post by: iram on November 15, 2011, 12:49:42 AM
قائد عوام یونیورسٹی نواب شاہ اور لاڑکانہ کالج میں انٹری ٹیسٹ    
نواب شاہ (14 نومبر) قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی نواب شاہ اور لاڑکانہ کالج میں سال 2011-12 ء میں داخلوں کے لیے اتوار کو یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ ہوا جس میں 6 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی بخش سومرو نے صحافیوں کو بتایا کہ قائد عوام یونیورسٹی کے 9 شعبوں الیکٹریکل، سول، انرجی انوائرنمنٹ، میکینکل، الیکٹرانکس، کمپیوٹر سسٹم، بیسک سائنس، میتھامیٹکس اور آئی ٹی کی 6 سو 98 نشستوں جبکہ لاڑکانہ کالج کے 4 شعبوں الیکٹریکل، سول، میکینکل اور الیکٹرانکس کی 254 نشستوں کے لیے 6510 فارمز منظور ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کے لیے 132 بلاکس بنائے گئے تھے اور یونیورسٹی انتظامیہ نے خود انٹری ٹیسٹ لیا جبکہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 48 گھنٹے کے اندر یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا۔
یہ رزلٹ آپ سندھ اسٹڈی پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ نیچے اس کا لنک بھی موجود ہے ۔
(http://www.SindhStudy.com/Result/2011/Mcat-result/image/btn-Quest-Admission-Test-Result-2011.gif)Quaid-e-Awam-University-Nawabshah-Entry-Test-Result-2011 (http://SindhStudy.com/Result/2011/Mcat-result/Quaid-e-Awam-University-Nawabshah-Entry-Test-Result-2011.htm)