Author Topic: گریجویٹ ڈپلومہ کورسز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسے منظور کرائے جائیں  (Read 1504 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گریجویٹ ڈپلومہ کورسز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسے منظور کرائے جائیں
ملتا ن : پی ایم اے ملتان کا اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کی قیادت میں ہوا جس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سینٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت مختلف شعبوں میں غیر رجسٹرڈ ایم ایس، ایم ڈی کورسز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے غیر یقینی تعلیمی مستقبل پر پی ایم ڈی سی کے حالیہ نوٹیفکیشن پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ،
 پی ایم اے نے اس امر کی مذمت کی گئی کہ 2 سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود نشتر کی انتظامیہ نے ان تمام کورسز کو یو ایچ ایس سے نہ تو منظور کرایا اور نہ ہی کوئی عملی اقدامات کئے
اور اس نااہلی کی وجہ سے سیکڑوں ڈاکٹروں کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا ہے، پی ایم اے ملتان نے نشترانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورسز کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسے منظور کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ، اگر ایسا نہ ہوا تو پی ایم اے ملتان ان تمام ڈاکٹروں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے آخری حد تک جائےگی ۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ 26 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"