Author Topic: فنڈز میں کمی اور طلباء سیاست پر پابندی کے خلاف طلباء ایجوکیشنل الائنس کی ریلی  (Read 594 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
[size=30 pt]
فنڈز میں کمی اور طلباء سیاست پر پابندی کے خلاف طلباء ایجوکیشنل الائنس کی ریلی
کوئٹہ : طلباء ایجوکیشنل الائنس کے زیر اہتمام وفاقی حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی فنڈز میں کٹوتی اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست پر پابندی کے خلاف ہفتہ کو عدالت روڈ سے ریلی نکالی گئی
جس کے شرکا مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچے جہاں پر ریلی احتجاجی مظاہرئے میں تبدیل ہوگئی ، اس موقع پر مظاہرئے کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ہائر ایجوکیشن کے فنڈر میں کٹوتی اور تعلیم اداروں میں سیاست پر پابندیوں سے متعلق نعرئے درج تھے ، اس موقع پر مظاہرئے کے شرکا سے ایجوکیشنل الائنس کے رہنماؤں زبیر شاہ آغا ، کبیر افغان ، زبیر بلوچ ، سلمان بلوچ ، گورگین بلوچ ، رافیہ خان ، ذیشان خان ، عمران بلوچ اور محمد عیسیٰ خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی بجٹ میں 40 ارب روپے کٹوتی کرکے ہزراوں طلباء وطالبات کے تعلیمی مستقبل کو داو پر لگادیا ہے
ایسے تعلیم دشمن و طلباء دشمن فیصلوں سے بلوچستان کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلین طلباء و طالبات کو حاصل ری ایمبرسٹمنٹ کی سہولت ختم ہوگئی ہے اور نہ ہی اب اسکالر شپس سے طلباء و طالبات مستفید ہوسکیں گے ، اسی طرح لاکھوں طلباء طالبات کے لئے لیپ ٹاپ اسکیم بھی ختم کردی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں

سے بلوچستان کی بڑی جامعات بلوچستان یونیورسٹی ، بیوٹمز ، زرعی یونیورسٹی ، نمل یونیورسٹی ، تربت یونیورسٹی ، لسبیلہ یونیورسٹی ، لورالائی یونیورسٹی ، ژوب ، پشین ، مستونگ کیمپسز میں فیسوں میں اضافے کی صورت میں سارا بوجھ طلباء و طالبات پر ڈال دیا جائے گا جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، انہوں نے تعلیمی اداروں میں طلبا سیاست پر پابندیوں کو مارشل لا ء کا تسلسل قرار دیتےہوئے کہا کہ بلوچستان کے طلباکو سیاست اور اظہار رائے کی بنیادی سیاسی جمہوری و آئینی حق سے کسی صورت محروم نہیں کیا جا سکتا ہے۔
[/size]
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ بلوچستان ایڈیشن میں مورخہ 05 مئی1930ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"