Author Topic: آٹا پیسنے كی چكی  (Read 4055 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
آٹا پیسنے كی چكی
« on: December 04, 2007, 07:15:25 PM »
یوں تو دیہی علاقوں میں آٹا پیسنے كی چكییاں گائوں گائوں بڑی كامیابی كے

ساتھ چلائی جارہی ہیں یہ چكیاں ڈیزل انجنوں اور بجلی كے ساتھ چلائی

جاتیں ہیں ۔لیكن ان كی ٹیكنالوجی خاصی پرانی اور فرسودہ ہوچكی ہیں لیكن

كوئی متبادل ٹیكنالوجی موجود نہ ہونے كی وجہ سے دیہی علاقوں میں یہی

روایتی چكیاں كام كررہی ہیں ۔اگر كوئی شخص آٹا پیسنے كی چكی لگانا چاہتا

ہے اور اس كی یہ بھی خواہش ہے كہ وہ اس چكی كو زیادہ سے زیادہ منافع

بخش طریقے سے چلائے تو اسے چاہیے كہ وہ اس كے متعلق تحقیق كرے كہ دو

پہلوئوں سے كسی ایك پہلو كے لحاظ سے اپنی قائم كردہ چكی میں جدت پیدا

كرے ۔اول یہ كہ وہ كسی انجیئرنگ كے ادارے سے ایسی چكی بنوانے كی

كوشش كرے جو ایك چھوٹی فلور مل كے انداز میں كام كرسكتی ہے ۔یعنی اس

میں یہ سہولت موجود ہو كہ آٹا ،سوجی اور میدہ علیحدہ كیا جاسكتا ہے۔ اگر

ایسی چكی قائم كرنا عملاًممكن نہ ہو یا اس كی قیمت بہت زیادہ پڑتی ہو تو

پھر ایسی چكی قائم كرنے كی كوشش كرنی چاہیے جس كی آٹا پیسنے كی

رفتار عام روایتی چكیوں كی نسبت زیادہ ہو اور توانائی كا خرچ نسبتاً كم ہو

۔ہمارے خیال میں چكیاں بنانے والے كسی نہ كسی ادارے نے ایسی چكی ضرور

بنائی ہوگی۔اگر نہ بنائی ہوگی تو ایسے كسی ادارے كو یہ آئیڈیا دے كر روایتی

چكییوں كی نسبت بہتر چكی بنوائی جاسكتی ہے اور اگر آپ ایسی غیر

روایتی چكی قائم كرنے میں كامیاب ہوجائیں تو یقین كریں كہ یہ ایك منافع

بخش كاروبار ثابت ہوسكتا ہے۔