PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => MSF => Topic started by: sb on March 03, 2009, 09:25:52 AM

Title: 6مارچ کو سندھ بھر میں ہڑتال کی جائے گی‘مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) ضلع ٹنڈوالٰہیار
Post by: sb on March 03, 2009, 09:25:52 AM

6مارچ کو سندھ بھر میں ہڑتال کی جائے گی‘مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) ضلع ٹنڈوالٰہیار

ٹنڈوالہیار(نمائندہ جسارت)مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) ضلع ٹنڈوالٰہیار کا اجلاس ضلعی آفس میں ہوا ضلعی صدر اسلم آرائیں کی قیادت میں کالج یونٹ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طورپر سندھ کابینہ کے چند وزراءکی جانب سے قائد میاں نوازشریف کے خلاف فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایم ایس ایف اسلم آرائیں ، عارف محمود ، غفور شاہ، اقبال قائمخانی، جعفر قائمخانی، آصف خانزادہ نے کہا کہ وزراءاپنے قد سے اونچی بات کرنے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ 6مارچ کو ضلع سمیت سندھ میں ہڑتال کی جائے گی اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور کراچی کے جلسے میں شرکت کے لئے ایم ایس ایف ن کا قافلہ 3مارچ کو کراچی کے لئے روانہ ہوگا۔
      شکریہ جسارت