Author Topic: مدارس میں بلاتفریق یکساں تعلیم دی جاتی ہے  (Read 3262 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

مدارس میں بلاتفریق یکساں تعلیم دی جاتی ہے
سرگودھا: وفاق المدارس العر بیہ پاکستان کے مرکزی ر ہنماء مفتی محمد طاہر مسعود نے کہا ہے کہ کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک مدارس میں آنیوالے ہر امیر غریب بچے کو بلاتفریق رنگ و نسل اور زباں یکساں نصاب کے تحت تعلیم دی جاتی ہے جبکہ ایک گلی محلے میں کھلے ہو ئے عصری تعلیمی اداروں کا نصاب الگ الگ ہے ، کہیں انگریزی میڈیم ہے تو کہیں اردو میڈیم ،کہیں سرکاری نصاب ہے کہیں آکسفورڈ کا ،کہیں کیمرج کا کہیں آغا خان بوڑد کا ،کہیں برٹش نظام تعلیم ہے تو کہیں امریکن طرز تعلیم لاگو ہے ،مدارس کا نظام تعلیم چونکہ طبقاتی نظام ختم کر تا ہے ،قوم ایک جگہ متحد کر تا ہے اس لیے مقتدر قوتیں نصاب کو تبدیل کر نے کا راگ الاپتی رہتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے مدارس کے سالانہ امتحانات آنیوالے ہیں ،ہمارے امتحانی سسٹم کو بغور د یکھیں ،ناقدین کی آنکھیں کھل جائیں گی ،ہمارے امتحانی سسٹم جیسا کسی کے پاس امتحانی سسٹم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا ہم تو خود چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں میٹرک تک نصاب تعلیم ایک ہو اس کے بعدسپیلائزیشن کے لیے سٹوڈنٹ جس شعبہ میں جانا چاہتا ہے جائے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا سرگودھا ایڈیشن مورخہ  19فروی، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"