Author Topic: تعلیمی سال کے آغاز او ر سالانہ امتحانات میں تاخیر سے اساتذہ و طلباء پریشان  (Read 324 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیمی سال کے آغاز او ر سالانہ امتحانات میں تاخیر سے اساتذہ و طلباء پریشان
 راولپنڈی : پنجاب کے وزیر تعلیم کی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کے فیصلے نے صوبے بھر کے تمام سکولوں کے سربراہوں کو مشکل میں ڈال دیا۔ وزیر تعلیم کی طرف سے موسم گرما کی چھٹیوں اور نئے تعلیمی سال کو یکم اپریل سے شروع کرنے کے فیصلے سے
 طلباء والدین اور اساتذہ میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔محکمہ تعلیم نےگزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا ، جس میں تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو کہا گیا ہے کہ جو سالانہ امتحانات ابھی لئے جارہے ہیں ان کو ’’پری اینول‘‘ تصور کیا جائے
 اور سالانہ امتحانات 15 مارچ سے شروع کئے جائیں ۔ اس کے علاوہ سکولوں کے سربراہوں کو زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخل کرنے کی مہم بھی یکم مارچ سے شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اساتذہ کو مصروف رکھنے کیلئے مہم کو شروع کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس طرح کے فیصلے پالیسی سازوں اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ ترین افسروں کے درمیان رابطے کے فقدان کا نتیجہ ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"