Author Topic: بارش کے باوجودکمیونٹی سکول ٹیچرز کا دھرنا جاری رہا  (Read 332 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بارش کے باوجودکمیونٹی سکول ٹیچرز کا دھرنا جاری رہا
اسلام آباد: کمیونٹی سکولوں کے سینکڑوں ٹیچرز کا دھرنا بارش کے باوجود دسویں روز بھی جاری رہا ۔ وزیراعظم عمران کے آبائی علاقے ضلع میانوالی کے قصبے سےتعلق رکھنے والے ایک کمیونٹی ٹیچر کا کہنا تھا
کہ ایک کروڑ ملازمتیں دینے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم کے لئے 12 ہزار کمیونٹی ٹیچرز کو مستقل کرنا مسئلہ تو نہیں بننا چاہیے مگر دس روز گزرنے کے باوجود دھرنا دینے والے خواتین و مرد اساتذہ سے جو رویہ روا رکھاگیا ہے اس سے تو محسوس ہوتاہے
 کہ ان کے دل میں ٹیچرز کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ دھرنا دینے والے اساتذہ کی چار وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کروائی گئی ہیں مگر دھرنا ٹیچرز ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن لئے بغیر جانے کو تیار نہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ11 دسمبر2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"