Author Topic: میٹرک امتحانات: سپروائزری اسٹاف کی ڈیوٹی کا مرحلہ مکمل  (Read 680 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک امتحانات: سپروائزری اسٹاف کی ڈیوٹی کا مرحلہ مکمل
کوئٹہ: کوئٹہ کے تمام ہائی اسکولز کے پرنسپلز اپنے اسکول کے ریگولر طلبا کے رول نمبر آج بورڈ آفس سے وصول کریں ،یااپنا نمائندہ جس کے پاس اٹھارٹی لیٹر ہووہ لے سکتا ہے،سپروائزری اسٹاف کی ڈیوٹی کامرحلہ مکمل ہوگیا ہے،
 یہ بات بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن کے کنٹرولر امتحانا ت سید عباداللہ شاہ غرشین نے بتائی ،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے تمام ہائی اسکولز کے پرنسپلز اپنے اسکول کے ریگولر طلبا کے رول نمبر آج بورڈ آفس سے وصول کریں ،
یااپنا نمائندہ جس کے پاس اٹھارٹی لیٹر ہووہ لے سکتا ہے ،سپروائزری اسٹاف کی ڈیوٹی کامرحلہ مکمل ہوگیا ہے جن اساتذہ کے نام منتخب ہوئے تھے ،ان کے آرڈران کے متعلقہ ضلعی تعلیمی افسروں اور بورڈ کی برانچز کو بھجوا دیئے گئے ہیں اور جلد وہ اپنےآرڈرز متعلقہ افسروں سے وصول کریں ،کسی بھی استاد کی ڈیوٹی تبدیل نہیں کی جائے گی نہ جانے کی صورت میں آرڈرمنسوخ کردیاجائے گا اور دوسرا کوئی سینٹر الاٹ نہیں ہوگا،طلبا کے سینٹر تبدیل کرنے پر بھی مکمل پابندی ہے ، کسی بھی طالب علم کاامتحانی سینٹر تبدیل نہیں کیاجائے گا،
طلبا اپنی رول نمبر سلپ اپنے اسکول جاکر وہاں سے حاصل کریں ،بورڈ آفس سے رول نمبر کسی بھی طالب علم کو انفرادی طور پر جاری نہیں کیاجائیگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 04 فروری ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"