Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

Recent Posts

Pages: [1] 2 ... 10
1

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں سسٹرز ڈے ، 800طالبات میں سکارف تقسیم
فیصل آباد : زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں خواتین کی عزت و توقیر میں اضافہ اور ان کے لئے آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں کی راہ ہموار کرنے کیلئے اقبال آڈیٹوریم میں سسٹرز ڈے کا انعقاد کیا گیا
جس میں 800طالبات میں سکارف تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا تھے جبکہ تمام کلیہ جات کے ڈینز،سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر اطہر جاوید خاں، ڈاکٹر طاہر صدیقی اور اساتذہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی پروگرام کا حصہ تھی۔ طالبات میں یونیورسٹی مونو گرام کے حامل میرون رنگ کے سکارف تقسیم کرتے ہوئے
 ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے کہا کہ ان کے آئیڈیاپر نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔تقریب میں ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر محمد اسلم خاں،ڈین زرعی انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ڈاکٹر اللہ بخش نون، ڈین کلیہ اُمور حیوانات ڈاکٹر سجاد خاں، ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر اصغر باجوہ اور ڈین کلیہ فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق بٹ اور سینئر ٹیوٹرڈاکٹر اطہر جاوید نے طالبات میں سکارف تقسیم کیے ۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی
2

ضلع میں 60نئے بالغان لٹریسی سنٹرز کھول دیئے گئے
نئے اساتذہ کی تربیت کیلئے ٹریننگ کا انعقاد ای لائبریری فیصل آباد میں ہوا
فیصل آباد: لٹریسی اورنان فارمل بیسک ایجوکیشن فیصل آباد کی جانب سے ضلع میں 60نئے بالغان لٹریسی سنٹرز کھول دیئے گئے ہیں جن میں بالغ افراد کو تعلیم دی جائے گی،اس حوالے سے نئے تعینات کیے گئے
 اساتذہ کی تربیت کے لئے ٹریننگ کا انعقاد ای لائبریری فیصل آباد میں ہوا،ڈسٹرکٹ ٹریننگ افسر میاں وقاص نے اساتذہ کوبالغ افراد کوپڑھانے کی تربیت دی،ای لائبریری کے ٹرینر شاہ رخ خان نے اساتذہ کوای لرننگ بارے بتایا
 جبکہ ریسکیو 1122کے ٹرینر نے فرسٹ ایڈ کے بارے میں اساتذہ کوتربیت دی،سیشن کے اختتام پر ڈی ای او لٹریسی نویدالحق نے اساتذہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اورکہاکہ ہمارا ڈیپارٹمنٹ ناصرف جیلوں میں قیدیوں کی تعلیم وتربیت کے لئے کام کررہاہے بلکہ ضلع میں موجود ناخواندہ بالغ افراد کو بھی زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے کوشاں ہے ،نئے لٹریسی سنٹرز کاقیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری 2019ء کو شائع ہوئی
3

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، داخلہ فارم کی وصولی میں توسیع
راولپنڈی : ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2019 کے داخلہ فارم کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے
 نئے شیڈول کے تحت سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ18فروری، د گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ4مارچ جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 12مارچ مقرر کی گئی ہے ۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی
4

آئی ایٹ فور کا لج میں عارفا نہ کلام، انگریزی نظم خوانی کا مقابلہ
اسلام آباد : اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات آئی ایٹ فور میں جاری ہفتہ تقریبات میں گزشتہ روز عارفانہ کلام اور انگریزی نظم خوانی کے مقا بلے کا انعقاد ہوا مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز جاوید اقبال مرزا تھے ۔
شانزے ر ئوف جی ٹین ،شمائلہ فرید آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو اور غزل اشفاق آئی ایٹ فورنے بالترتیب اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کی ۔ ڈائریکٹر کالجز جاوید مرزا نے اپنے خطاب میں کالج مینجمنٹ کی کارکردگی کو سرا ہا اور پرنسپل کالج پروفیسر تسنیم شیر محمد اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔ تقر یب کے اختتام پر طالبات کو انعامات اور سرٹیفکیٹ د ئیے گئے ۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئ
5

دادابھائی انسٹیٹیوٹ کی جعلی ڈگریوں کی جانچ شروع نہ ہوسکی
کراچی : گورنر سندھ اور صوبے کی جامعات کے چانسلر عمران اسماعیل نے دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن کراچی کی جانب سے ایک سال قبل جعلی ڈگریاں دینے کے معاملے کی جانچ کیلئے جو سہ رکنی کمیٹی قائم کی تھی ،اس کے پاس کام جاری رکھنے کے لیے قواعد و ضوابط موجود نہیں ہیں،جس کے سبب مذکورہ جعلی ڈگریوں کی جانچ کا معاملہ شروع نہ سکا ۔ ذرائع کے مطابق دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن کراچی کی جانب سے 700 سے زائد جعلی ڈگریاں جاری کرنے کا اسکینڈل گزشتہ سال سامنے آیا تھا،

 تاہم ایک سال بعد گورنر سندھ و صوبے کی جامعات کے چانسلر عمران اسماعیل کی جانب سے سہ رکنی کمیٹی کو تاحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ وہ کس طرح انکوائری کا آغاز کرے۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ اور صوبے کی جامعات کے چانسلر عمران اسماعیل نے دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن کراچی کی جانب سے جعلی ڈگریاں دینے کے معاملے کی جانچ کیلئے سہ رکنی کمیٹی قائم کی تھی
جس کا سربراہ جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین ڈاکٹر خالد عراقی کو مقرر کیا گیا جبکہ جامعہ این ای ڈی کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے چیئرمین ڈاکٹر ناصر الدین شیخ رکن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈپٹی سیکرٹری حاکم علی تالپور رکن/ سیکرٹری ہوں گے ۔ یہ کمیٹی 45 روز میں اپنی رپورٹ گورنر سندھ کو پیش کرے گی۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی
6

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی میں حیاء ڈے کا انعقاد
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے تحت 14فروری ’’حیاء ڈے ‘‘کے طور پر منایا گیا۔آرٹس آڈیٹوریم میں منعقدہ کانفرنس سے عورتوں کی تنظیم کی رہنما نگہت آرا،
کراچی : اسلامی اسکالر فصیح اللہ حسینی اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی شیخ عاشر سلیم طلبہ سے مخاطب ہوئے ۔
شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے فصیح اللہ حسینی کا کہنا تھا کہ تمام کائنات میں محبت کا حقدار صرف اور صرف اللہ تعالیٰ ہے، تمام انسانیت میںمحبت کے اہل اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ؐہیں اور تمام زندہ انسانوں میں محبت کے سب سے اہل تر افراد ہمارے والدین ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی
7

سو سے زائد انرولمنٹ والے اسکولوں کو سہولتیں دینگے
پنگریو: صوبائی وزیرتعلیم سیدسردارعلی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں معیارتعلیم بلندکرنے کے لیے اسکولوں کی اسیسمنٹ کاکام جاری ہے ، اس اسیسمنٹ کے بعد غیرموزوں اسکول بند کرکے انہیں کلسٹر اسکولوں میں ضم کیا جائے گا،
ماضی میں سیاسی سفارشات پرایک کمرے پرمشتمل بلڈنگ منظورکی گئی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں، اسکولوں کی اسیسمنٹ کے بعد سو سے زائدانرولمنٹ والے اسکولوں میں سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات شروع کئے جائیں گے ۔
 ٹنڈوباگومیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدسردارعلی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اساتذہ کی کمی کی شکایات درست نہیں ہیں۔ صوبے میں زیرتعلیم طلبا کی تعدادکے لحاظ سے اٹھائیس طالب علموں پرایک استاد موجود ہے مگر اسے ترتیب میں لانے کی ضرورت ہے جس پرکام شروع ہوچکا ہے ۔ ہم اس حوالے سے روڈمیپ بنارہے ہیں اورنئے تعلیمی سال کے آغازپرکوئی اسکول بندنہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیارکی بہتری کے بیڑے کو پار لگانامیرے اکیلے کے بس کی بات نہیں،
 تمام اسٹیک ہولڈرز اس سلسلے میں ہماری مددکریں ۔انہوں نے کہا کہ ہائرسیکنڈری اسکولز میں گیارہویں اوربارہویں جماعتوں کے طلبہ وطالبات کے لیے سائنس لیب اوردیگرسہولتیں نہیں ہوتیں اورنہ ہی متعلقہ سبجیکٹ کے اساتذہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے طلبہ وطالبات معیاری تعلیم سے محروم رہتے ہیں،
 حکومت سندھ پہلے مرحلے میں صوبے کے تحصیل ہیڈکوارٹرزمیں کالجز قائم کرے گی اورہائرسیکنڈری اسکول ختم کر کے طالب علموں کوان کالجوں میں تعلیم دی جائے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ میرغلام محمد ہائرسیکنڈری اسکول کا ہاسٹل اورڈائننگ ہال قدیم طرز کے مطابق بحال کیا جائے گا اور اس کے لیے محکمہ آثارقدیمہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ سیدسردارعلی شاہ نے اس موقع پرمرحوم میرغلام محمدتالپور کی تعلیمی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا سندھ ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری 2019ء کو شائع ہوئی
8

جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں دو روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد
کراچی : کھیلوں میں آرٹس،سائنس ، فارمیسی اور بی بی اے کی دو سو سے زائد طالبات نے حصہ لیا۔اسپورٹس میں دوسرے دن کرکٹ، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی کے مقابلے ہوئے ۔اسکریبل میں فارمیسی کی
 ماریحہ منیب نے بازی ماری، شطرج میں سائنس کی سحرش رحمن فاتح قرار پائیں،ٹیبل ٹینس میں روما عاصم نے کامیابی سمیٹی، تھرو بال میں شعبہ آرٹس نے کامیابی حاصل کی،بیڈ منٹن میں بی بی اے کی مہوش عالم فاتح رہیں،
 رسہ کشی میں شعبہ آرٹس اور کرکٹ میں شعبہ بی بی اے نے کامیابی اپنے نام کی۔تقریب میں انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن کلثوم ہزارہ، ڈیو کاسمیٹکس سے نعمان حسین اور حبیب آئل کی جانب سے تابندہ لاری نے بطور مہمان شرکت کی جبکہ سابق کرکٹر اور موجودہ خواتین کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر جلال الدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری  2019ء کو شائع ہوئی
9

لاہوربورڈ :میٹرک کے سالانہ امتحانات کا انعقاد خطرے میں
لاہور: میٹرک کے سالانہ امتحانات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ۔ تعلیمی بورڈ لاہور کو امتحانی سنٹر قائم کرنے کے لیے بلڈنگز اور اساتذہ کی کمی کا سامناہے ۔
تعلیمی بورڈ کے حکام نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز لاہور تعلیمی بورڈ سے تعاون نہیں کررہی ۔
تعلیمی بورڈ نے اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کو خط لکھ دیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سکول ہیڈز نے اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹیوں سے واپس بلا لیا ہے ۔خط میں مزید کہا گیاہے کہ امتحانی ڈیوٹی کی حامی بھرنے والے اساتذہ کے خلاف انضباطی کارروائی کے لیٹر جاری کیے جارہے ہیں، جبکہ بعض سکولوں کے سربراہوں نے سکولوں کی عمارتوں میں امتحانی سینٹرز قائم کرنے سے منع کردیا ہے ۔واضح رہے کہ یکم مارچ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2019کا آغاز ہورہا ہے ۔
  حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری  2019ء کو شائع ہوئی
10
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کلین اینڈ گرین مہم بارے سیمینار
لاہور: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے خصوصی آ گاہی سیمینار کا انعقادکیا گیا ۔
 اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی صاف اور سرسبز پنجاب کے حوالے سے شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔
[/size][/right]
 حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہورایڈیشن میں مورخہ 15 فروری 2019ء کو شائع ہوئی
Pages: [1] 2 ... 10