Author Topic: جامعہ زکریا میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز، ماسٹر میرٹ لسٹ تاحال نہیں مل سکی  (Read 386 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ زکریا میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز، ماسٹر میرٹ لسٹ تاحال نہیں مل سکی
ملتان: جامعہ زکریا میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گیا ہے ،تاہم رجسٹرار آفس کی جانب سے ماسٹر میرٹ لسٹ تاحال شعبوں کے سربراہوں کو نہیں بھیجی جاسکی ،ماسٹر میرٹ لسٹ نہ ملنے کی وجہ سے متعدد شعبو ں میں سیٹیں خالی پڑی ہیں،بتایا گیا ہے کہ اگر ماسٹر میرٹ لسٹ متعلقہشعبوں کو بروقت فراہم نہ کی گئی
 تو وہ سیٹیں ضائع ہوجائیں گی،داخلوں کا عمل مکمل نہ ہونے سے جہاں متعلقہ شعبوں میں ایپلائی کرنے والےایسے امیدوار جن کا نام میرٹ لسٹوں میں نہیں آسکا
 انتظار کی سولی پر لٹک رہے ہیں وہاں ان شعبوں کے سربراہ بھی ابہام کا شکار ہیں،بعض تعلیمی حلقے اس شبے کا اظہار بھی کررہے ہیں کہ بقایا رہ جانے والی سیٹوں پرداخلوں کا عمل شفاف نہیں رہے گا ،اس حوالے سے رابطہ کرنے پر رجسٹرار جامعہ زکریا ڈاکٹر عمر چوہدری نے بتایا کہ اس دفعہ جامعہ میں داخلے کے لئے آن لائن ایڈمیشن سسٹم متعارف کرایا گیا،
تقریبا ً 80ہزار درخواستیں یونیورسٹی کو موصول ہوئیں ،نئے سسٹم میں ہوسکتا ہے کہ بعض غلطیاں ہوجائیں لیکن دانستہ طور پر میرٹ سے ہٹ کر کوئی فیصلہ ممکن نہیں
،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعدد شعبوں کو ماسٹر میرٹ لسٹ ارسال کردی گئی ہےجو رہ گئے ہیں ان کو بھی فراہم کی جارہی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ   ایڈیشن میں مورخہ 14ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"