Author Topic: نقل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، کوئٹہ کنٹرولر بورڈ  (Read 1031 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نقل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، کوئٹہ کنٹرولر بورڈ
کوئٹہ: کنٹرولر امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے امتحانات پرامن طریقے سے جاری ہیں بورڈ کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
جو وقتا فوقتا امتحانی مراکز کے دورے کررہی ہیں کنٹرولر امتحانات نے گزشتہ روز سنڈیمن ہائی سکول سینٹر ون اور ٹو سینٹرل ہائی سکول ون اور ٹو کا دورہ کیا امتحانی عملہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے ر ہا تھا انہوں نے سنڈیمن ہائی سکول میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی مستقبل کے انجینئرز کو چاہیے
 کہ وہ تیاری کرکے امتحانی مراکز میں آئیں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہے ،کنٹرولر امتحانات نے امتحانی عملے سے کہا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں اور کسی کے دباؤ میں نہ آئیں سینٹرل ہائی سکول میں ایک معذور طالب علم جو دونوں ہاتھوں سے معذور ہے
 صرف اس کی دو انگلیاں کام کرتی ہیں اپنا امتحان خود دے رہا ہے یہ اس طالب علم کی ہمت اور حوصلہ سے جو قابل تحسین ہے ،جبکہ بورڈ کے آفیسر سپورٹس آفیسر شبیر احمد چنہ نے پولی ٹیکنک کالج اوراسلامیہ ہائی سکول کادورہ کیا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 19ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"