Author Topic: این ای ڈی یونیورسٹی کے طلباء کے داخلے سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل  (Read 537 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

این ای ڈی یونیورسٹی کے طلباء کے داخلے سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل
کراچی: سپریم کورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے طلباء کےداخلے سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو این ای ڈی یونیورسٹی کے طلباء کی داخلہ منسوخی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کےخلاف یونیورسٹی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔این ای ڈی یونیورسٹی نے خراب کارکردگی پر طلباء کا داخلہ منسوخ کیا تھا۔ ذیشان اور خرم احمد سمیت 7 طلباء نے داخلہ منسوخی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے طلباء کی داخلہ بحال کردیا تھا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی  ایڈیشن میں مورخہ 22 جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"