Author Topic: بلوچستان کا شعبہ امتحانات کاروبار کا ذریعہ بن چکا، بی ایس او  (Read 964 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بلوچستان کا شعبہ امتحانات کاروبار کا ذریعہ بن چکا، بی ایس او
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ جامعہ بلوچستان کا شعبہ امتحانات صرف کرپشن اور کاروبار کا ذریعہ بن چکا ہے حالیہ بی اے ، بی ایس سی رزلٹ میں طلباء و طالبات کو صرف فیس لینے کے لئے فیل کیا گیا جبکہ یہ سلسلہ گزشتہ کئی امتحانات سے جاری ہے،
ہر سال داخلہ فیسوں میں اضافہ ایم فل ایم اے اور بی ایس کے داخلوں میں کمی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یونیورسٹی کی تمام اسامیوں پر میرٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے یونیورسٹی میں اداروں کی غیر قانونی مداخلت صرف اعلیٰ حکام کی کرپشن کو چھپانے کے لئے کی جاتی رہی ہے
 انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے عدم دلچسپی اسکالرشپس سمیت تمام امور میں بلوچستان کے محدود کوٹے کو کرپشن کی نذر کرنا بھی منفی سازشوں کا حصہ ہے، طویل عرصے سے ایچ ای سی بلوچستان کے محدود کوٹے کے اسکالرشپس کو غیر قانونی طریقے سے دیگر علاقوں کو شفٹ کیا جا رہا ہے

 بی ایس او تمام بلوچ کش تعلیم دشمن سازشوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی ۔‎ درایں اثناءبی ایس اوکے مرکزی ترجمان نے بولان میڈیکل کالج تھرڈایئرکے طالب علم یوسف پرکانی کی ناگہا نی وفات پر افسوس اور تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں انتظامیہ اور

استادوں کے منفی رویوں کی وجہ سے طالب علم ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں اگر حکومت نے ا س واقعہ کا فوری طور پر نوٹس نہیں لیا تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے، انہوں نےکہا کہ اس واقعہ میں صاف ظاہر ہے کہ بی ایم سی انتظامیہ نے جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کئے کہ اب طلباء تعلیم حاصل کرنے کی بجائے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں جس کی ہم مذمت کر تے ہیں بی ایم سی میں رنما ہونیوالے واقعہ انتہائی قابل تشویش ہے، محکمہ صحت اور پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جن کی نا اہلی کے باعث مستقبل کےمسیحا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 09 فروری ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"