Author Topic: لاہوربورڈ :میٹرک کے سالانہ امتحانات کا انعقاد خطرے میں  (Read 358 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہوربورڈ :میٹرک کے سالانہ امتحانات کا انعقاد خطرے میں
لاہور: میٹرک کے سالانہ امتحانات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ۔ تعلیمی بورڈ لاہور کو امتحانی سنٹر قائم کرنے کے لیے بلڈنگز اور اساتذہ کی کمی کا سامناہے ۔
تعلیمی بورڈ کے حکام نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز لاہور تعلیمی بورڈ سے تعاون نہیں کررہی ۔
تعلیمی بورڈ نے اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کو خط لکھ دیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سکول ہیڈز نے اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹیوں سے واپس بلا لیا ہے ۔خط میں مزید کہا گیاہے کہ امتحانی ڈیوٹی کی حامی بھرنے والے اساتذہ کے خلاف انضباطی کارروائی کے لیٹر جاری کیے جارہے ہیں، جبکہ بعض سکولوں کے سربراہوں نے سکولوں کی عمارتوں میں امتحانی سینٹرز قائم کرنے سے منع کردیا ہے ۔واضح رہے کہ یکم مارچ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2019کا آغاز ہورہا ہے ۔
  حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری  2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"