Author Topic: سو سے زائد انرولمنٹ والے اسکولوں کو سہولتیں دینگے  (Read 410 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سو سے زائد انرولمنٹ والے اسکولوں کو سہولتیں دینگے
پنگریو: صوبائی وزیرتعلیم سیدسردارعلی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں معیارتعلیم بلندکرنے کے لیے اسکولوں کی اسیسمنٹ کاکام جاری ہے ، اس اسیسمنٹ کے بعد غیرموزوں اسکول بند کرکے انہیں کلسٹر اسکولوں میں ضم کیا جائے گا،
ماضی میں سیاسی سفارشات پرایک کمرے پرمشتمل بلڈنگ منظورکی گئی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں، اسکولوں کی اسیسمنٹ کے بعد سو سے زائدانرولمنٹ والے اسکولوں میں سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات شروع کئے جائیں گے ۔
 ٹنڈوباگومیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدسردارعلی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اساتذہ کی کمی کی شکایات درست نہیں ہیں۔ صوبے میں زیرتعلیم طلبا کی تعدادکے لحاظ سے اٹھائیس طالب علموں پرایک استاد موجود ہے مگر اسے ترتیب میں لانے کی ضرورت ہے جس پرکام شروع ہوچکا ہے ۔ ہم اس حوالے سے روڈمیپ بنارہے ہیں اورنئے تعلیمی سال کے آغازپرکوئی اسکول بندنہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیارکی بہتری کے بیڑے کو پار لگانامیرے اکیلے کے بس کی بات نہیں،
 تمام اسٹیک ہولڈرز اس سلسلے میں ہماری مددکریں ۔انہوں نے کہا کہ ہائرسیکنڈری اسکولز میں گیارہویں اوربارہویں جماعتوں کے طلبہ وطالبات کے لیے سائنس لیب اوردیگرسہولتیں نہیں ہوتیں اورنہ ہی متعلقہ سبجیکٹ کے اساتذہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے طلبہ وطالبات معیاری تعلیم سے محروم رہتے ہیں،
 حکومت سندھ پہلے مرحلے میں صوبے کے تحصیل ہیڈکوارٹرزمیں کالجز قائم کرے گی اورہائرسیکنڈری اسکول ختم کر کے طالب علموں کوان کالجوں میں تعلیم دی جائے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ میرغلام محمد ہائرسیکنڈری اسکول کا ہاسٹل اورڈائننگ ہال قدیم طرز کے مطابق بحال کیا جائے گا اور اس کے لیے محکمہ آثارقدیمہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ سیدسردارعلی شاہ نے اس موقع پرمرحوم میرغلام محمدتالپور کی تعلیمی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا سندھ ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"