Author Topic: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں سسٹرز ڈے ، 800طالبات میں سکارف تقسیم  (Read 324 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں سسٹرز ڈے ، 800طالبات میں سکارف تقسیم
فیصل آباد : زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں خواتین کی عزت و توقیر میں اضافہ اور ان کے لئے آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں کی راہ ہموار کرنے کیلئے اقبال آڈیٹوریم میں سسٹرز ڈے کا انعقاد کیا گیا
جس میں 800طالبات میں سکارف تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا تھے جبکہ تمام کلیہ جات کے ڈینز،سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر اطہر جاوید خاں، ڈاکٹر طاہر صدیقی اور اساتذہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی پروگرام کا حصہ تھی۔ طالبات میں یونیورسٹی مونو گرام کے حامل میرون رنگ کے سکارف تقسیم کرتے ہوئے
 ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے کہا کہ ان کے آئیڈیاپر نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔تقریب میں ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر محمد اسلم خاں،ڈین زرعی انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ڈاکٹر اللہ بخش نون، ڈین کلیہ اُمور حیوانات ڈاکٹر سجاد خاں، ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر اصغر باجوہ اور ڈین کلیہ فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق بٹ اور سینئر ٹیوٹرڈاکٹر اطہر جاوید نے طالبات میں سکارف تقسیم کیے ۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"