PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from AJK => Topic started by: فائزہ on October 18, 2009, 09:04:08 AM

Title: محکمہ تعلیم آزادکشمیر میں بھرتیوں کے لئےغیر جابندار ادارہ کے قیام کا مطالبہ
Post by: فائزہ on October 18, 2009, 09:04:08 AM
محکمہ تعلیم آزادکشمیر میں بھرتیوں کے لئےغیر جابندار ادارہ کے قیام کا مطالبہ


محکمہ تعلیم باغ میں میرٹ سے ہٹ کر وسیع پیمانے پر دھاندلی تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا

باغ (نمائندہ اوصاف) جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع باغ نے حالیہ باغ میں میرٹ سے ہٹ کر ہونے والی تقرریوں کے خلاف آج احتجاجی مظاہرہ ہوگا، جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع باغ کے امیر راجہ نثار احمد شائق نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ سے ہٹ کر وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی ایم اے ایم ایڈ، بی اے بی ایڈ امیدواران کو نظر انداز کرکے بی اے ، ایف ایس امیدواران کی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہے ، ان تقرریوں کے خلاف جماعت اسلامی 17 اکتوبر کو مظاہرہ کرے گی ، اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کردی ہے ، حکومت یہ تقرریاں فی الفور منسوخ کرے انہوں نے باغ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کریں تاکہ نا انصافی کا ازالہ ہوسکے، راجہ نثار احمد شاہین نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت ، نالائق اور سفارشی افراد کی تعیناتی سے تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے ، آئندہ آنے والے نسلوں کے مستقبل کیلئے میرٹ کی بحالی بہت ضروری ہے ، محکمہ تعلیم میں صلاحیت نہیں ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر کوئی نظام بناسکیں ، نثار احمد شائق نے مطالبہ کیا کہ حکومت محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کیئے ایک ادارہ قائم کرے جو غیر جانبدار رہ کر نظام ترتیب دے جس میں دیاتندار افراد کو تعینات کیا جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ، اور ہونے والے مظاہرہ میں بھرپور شرکت کریں۔
شکریہ اوصاف